ممبئی(نیشنل ٹائمز)آج کل اداکارہ نورہ فتحی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں لیکن ایسا نہ تو ان کی کسی نئی فلم کے سبب ہے اور نہ ہی ان کا کوئی نیا آئیٹم نمبر آیا۔نورہ جمعرات کے روز 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرِنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے نئی دہلی میں ’انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘ کے سامنے پیش ہوئیں۔اسی کیس میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔اس معاملے میں دو ملزمان چندرا شیکھر اور ان کی بیگم اداکارہ لینا پال پہلے سے ہی گرفتار ہیں اور دونوں اداکاراؤں کو ان سے تعلق پر پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا۔ جیکلین کو پہلے بھی اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔چندر شیکھر اور ان کی اداکارہ اہلیہ پر دھوکہ دہی اور فراڈ کےالزامات ہیں۔
200کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ، نورا فتحی اور جیکولین فرننڈس سے پوچھ گچھ



