شہریار منور نے پسند کی لڑکی کی خوبیاں بیان کر دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکار شہریار منور نے شادی کیلئے اپنی پسند کی لڑکی کی تین خوبیاں بیان کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارنے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ وہ ایک پر اعتماد، خوش مزاج اور اچھی شخصیت کی حامل لڑکی سے شادی کرنا چاہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن وہ جب بھی شادی کریں گے تو ان تین خوبیوں کی حامل لڑکی سے کریں گے۔ شہریار منور ان دنوں مایا علی کے ساتھ ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں دکھائی دے رہے ہیں ۔شہریارکی اس سے قبل ہالہ سومرو نامی لڑکی سے منگنی ہوئی تھی جس سے متعلق خبریں گزشتہ برس میڈیا کی زینت بنی تھیں، ہالہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں جبکہ آرٹ سے بھی رغبت رکھتی ہیں۔ شہریار نے منگنی ٹوٹنے کے بارے میں یہی کہا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتے ہیں تاہم اس حوالے سے اداکارہ مایا علی کا نام لیا جاتا رہا ۔واضح رہے کہ شہریار منور ڈراموں کے علاوہ بڑی سکرین پر بھی کردار نبھاتے رہے ہیں، سات دن محبت ان، پروجیکٹ غازی اور پرے ہٹ لو سمیت فلموں میں اداکار نے شاندار پرفارمنس دی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر