ڈسکہ میں حالات بدستور کشیدہ، ضمنی الیکشن رمضان المبارک کے بعد کرایا جائے: محکمہ داخلہ پنجاب

لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ڈسکہ میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، اس سچویشن میں ضمنی الیکشن کرانے کا فیصلہ ٹھیک نہیں ہے، اس ملتوی کیا جائے۔صوبائی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے الیکشن کمیشن (ای سی پی) کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے۔خط کے متن میں علاقے کی صورتحال بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ڈسکہ میں حالات معمول پر لانے میں وقت لگے گا۔ نئی انتظامیہ کو پرامن انتخابات کرانے کیلئے وقت درکارہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے باہر سے لائے گئے مسلح افراد دوبارہ پولنگ میں متحرک ہو سکتے ہیں۔ عوام میں پایا جانے والا خوف دوبارہ انتخابات کا ٹرن آؤٹ متاثر کر سکتا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں تاحال کشیدگی برقرار ہے۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ ڈسکہ میں کشیدہ حالات کے باعث رمضان المبارک کے بعد دوبارہ انتخاب کر وا لیا جائے۔خیال رہے کہ ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں پولنگ کے روز حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے، اس موقع پر فائرنگ اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات پیش آئے۔ اس کشیدگی میں دو سیاسی کارکن جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر