نیٹ فلکس کی پاس ورڈ شئیرنگ پالیسی نے صارفین کو پریشان کردیا

نیو یارک(نیوز ڈیسک) نیٹ فلکس کے پاس ورڈ شئیرنگ محدود کرنے کے اعلان پر صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی جانب سے صارفین کے لیے پاس ورڈ شئیرنگ محدود کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔صارفین کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس انتظامیہ قیمتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ لالچی بھی ہوتی جا رہی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ، 33 فیصد لوگ نیٹ فلکس پاس ورڈ شئیرنگ استعمال کرتے ہیں ۔یاد رہے کہ ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کو گزشتہ سال عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد بہت شہرت ملی اور اس پلیٹ فارم پر فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز دیکھنے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 3 کروڑ 70 لاکھ افراد نے نیٹ فلکس کو سبسکرائب کیا جبکہ ویڈیو اسٹریمنگ سروس نے قریب 3 ارب ڈالر کا بزنس کیا ۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کے خوف کی وجہ سے دنیا بھر میں سینما گھروں کی بندش اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر پابندی نے لوگوں کو گھروں میں محدود کیا تو انہوں نے گھر بیٹھے نیٹ فلکس پر فلمز ، ڈامہ سیریز اور ڈاکیومینٹر دیکھنے کو ترجیح دی ۔عالمی وبا سے دنیا بھر میں متاثریں کی تعداد 12 کروڑ 12 لاکھ سے زائد ہوگئی ، 26 لاکھ ، 82 ہزار سے زائد وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 9 کروڑ ، 77 لاکھ سے زیادہ مریض وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوئے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر