اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ پلاٹ لائن سے باہرجس نے بھی تجاوزکیا گرادیں۔عدالت نے کہا کہ کچی آبادیوں میں بھی سرکاری زمینوں پر نئے قبضے روکے جائیں اور کچی آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ڈی اے تفصیلی رپورٹ دے۔عدالت نے سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف آپریشن سے روکنے کے اسٹے آرڈرز کی بھی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے نالہ کورنگ کے کنارے تعمیرات کرکے قبضہ کرنے والوں کا حکم امتناع خارج کردیا اور نالوں پر قبضے کرکے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کرے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر