ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے پنڈورا پیپرز کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں وفاق، قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی درخواست میں اے آر یو اور ایس ای سی پی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آف شور کمپنیوں سے پوچھا جائے پاکستان سے رقم کس ذریعے سے باہر بھجوائی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف بی آر کو آف شور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا جائے اور تین ماہ میں آف شور اثاثوں کے ذرائع کا ثبوت مانگے جائیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غیرقانونی آف شور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا جائے اور ایف بی آر پنڈورا پیپرز اور پانامہ پیپرز میں موجود افراد سے رقم کے ذرائع پوچھے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر