”پاکستان میں 46 فیصد سے زائد شہری ہائی بلڈ پریشر کا شکار“

کراچی(نیشنل ٹائمز)سال 2020 کے غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان میں 46 فیصد سے زائد شہری ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر خون کا دبائو ہوتا ہے جو ہماری شریانوں کو سکیڑتا ہے۔پاکستان ہائپر ٹینشن لیگ نامی طبی تنظیم کے مطابق ہر 20میں سے 9 سے بھی زائد پاکستانیوں کو ہائی بلڈ پریشر کی طبی حالت کا سامنا ہے اور ایسے شہریوں میں نوجوانوں کا تناسب زیادہ ہو چکا ہے۔ماہرین کے مطابق طویل عرصے تک خون کے دبائو کا بہت زیادہ رہنا انسانکو دل کی مختلف بیماریوں اور گردوں کے امراض کا شکار کر دینے کے علاوہ ہیمریج اور فالج تک جیسے طبی نتائج کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں سرجن عدنان طاہر نے بلڈ پریشر کے مسئلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہائی بلڈ پریشر کی دو اقسام ہوتی ہیں، ابتدائی ہائپر ٹینشن اور ثانوی ہائپر ٹینشن۔ ان کے مطابق ابتدائی ہائپر ٹینشن ہی وہ طبی شکایت ہے، جس کا 90 سے 95 فیصد تک عوام کو سامنا ہوتا ہے۔جبکہ پانچ سے 10 فیصد تک واقعات میں ہائپر ٹینشن دیگر امراض، خاص کر گردے کی مختلف بیماریوں کی وجہ سے لاحق ہو، تو اسے ثانوی ہائپر ٹینشن کہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق پاکستان میں دوران حمل خواتین کی اموات میں سے 20 فیصدسے زائد کیسز میں بنیادی وجہ ہائی بلڈ پریشر ہی ہوتا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے تمباکو نوشی اور الکوحل سے پرہیز کیا جانا چاہیے، کیونکہ یہ دونوں کئی طرح کے طبی مسائل کا سبب بنتے ہیں، اس کے علاوہ سادہ خوراک، ورزش اور باقاعدگی سے واک کرنا ایسی صحت بخش عادات ہیں، جو بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔صحت مند زندگی کے لیے روزانہ 30 سے 60 منٹ تک ورزش ضروری ہے، جسمانی سرگرمی نہ صرف بلڈ پریشر میں کمی لاتی ہے بلکہ اسے معمول بنانا مزاج، جسمانی مضبوطی اور توازن کے لیے بھی مفید ہے، اس سے ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر