رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پاکستانیوں نے بیرون ملک سے 26 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں منگوالیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پاکستانیوں نے بیرون ملک سے 26 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں منگوالیں۔یہ گذشتہ سال کی پہلی سہہ ماہی سے 669 فیصد زيادہ ہے۔ گذشتہ سال جولائی تا ستمبر تین کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق جولائی 2021 میں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 12 کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار ڈالرز اور جولائی 2020 میں گاڑیوں کی درآمدات ایک کروڑ 93 لاکھ 60 ہزار ڈالرز تھیں۔اسی طرح اگست 2021 میں گاڑیوں کی درآمدات 14 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار ڈالرز تھیں اور اگست 2020 میں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم ایک کروڑ 50 لاکھ 70 ہزار ڈالرز تھا۔رواں سال ستمبر میں گاڑیوں کی درآمدات 16 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ ستمبر 2020 میں گاڑیوں کی درآمدات دو لاکھ ڈالرز تھیں۔ذرائع کے مطابق حکومت مہنگی اور لگژری گاڑیوں کی درآمدات روکنے کیلئے مختلف اقدامات پر کام کررہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر