متنازعہ انٹرویو کے بعد شہزادہ ولیم اور ہیری میں رابطہ

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک) متنازعہ انٹرویو کے بعد پہلی مرتبہ برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے خفا چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کو فون کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق متنازعہ انٹرویو کے بعد شہزادہ ولیم کی ہیری سے رابطہ کرنے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔میگھن کی دوست کا دعویٰ ہے کہ جوڑا چاہتا ہے شاہی خاندان مبینہ نسل پرست میڈیا کیخلاف آواز بلند کرے۔واضح رہے کہ ہیری اور میگھن کے متنازع انٹرویو پر شہزادہ ولیم نے برطانوی شاہی خاندان کا دفاع کیا تھا اور کہا تھا کہ شاہی خاندان بالکل بھی نسل پرست نہیں ہے۔شہزادہ ولیم نے کہا تھا کہ ان کی شہزادہ ہیری سے بات نہیں ہوئی لیکن وہ بات کریں گے۔میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک فرد نے آرچی کی رنگت کے بارے میں سوال کیا تھا۔ انٹرویو میں ڈچز آف سسیکس نے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا اور شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد خاموش کروا دیا گیا تھا۔ڈچز آف سسیکس نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں دوستوں کے ساتھ باہر کھانے کے لیے جانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے وہ اچھا محسوس کررہی ہیں کہ کوئی ان کی ٹوہ میں نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر