راولپنڈی(نیشنل ٹائمز )شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات پر میر علی میں کارروائی کی ۔اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے ۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک



