سابق وزیر اعظم و صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات انتقال کر گئے

کوٹلی (نیشنل ٹائمز) آزاد کشمیر کے بزرگ سیاست دان، سابق وزیر اعظم و صدر سردار سکندر حیات انتقال کر گئے,پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان نے سینئر سیاست دان کی نا گہانی موت کو ایک عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سردار سکندر حیات کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں بعد بھی پر نہیں ہو سکتا۔خاندانی ذرائع کے مطابق سردار سکندر حیات کوٹلی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا ہفتے کی شب انتقال ہوگیا۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا تھا، وہ آزاد کشمیر کے دو بار وزیر اعظم اور دو ہی بار صدر منتخب ہوئے۔ انہیں آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ مدت کیلئے بطور وزیر اعظم خدمات سرانجام دینے کا اعزاز حاصل تھا، وہ 10 برس تک آزاد کشمیر کے وزیر اعلیٰ جب کہ پانچ برس تک صدر رہے۔ سنہ 2006ء میں سردار سکندر حیات عملی طور پر سیاست سے ریٹائرڈ ہو گئے تاہم انہوں نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے پھلنے پھولنے میں اہم کردار ادا کیا جس کے باعث انہیں سنہ 2011 میں پارٹی کے نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ۔ انہوں نے رواں برس فروری میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر دوبارہ مسلم کانفرنس بطور سربراہ جوائن کرلی تھی۔ وہ مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے ہی آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم کے عہدوں پر منتخب ہوئے تھے۔دوسری طرف سینئر وزیرحکومت سردار تنویر الیاس خان نےآزاد کشمیر کے سینئر ترین سیاسی رہنماء،سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا کہ سردار سکندر حیات خان نے ریاست کے عوام کی جو خدمت کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے،سالار جمہوریت آزاد کشمیر کے قدآور سیاسی رہنماء تھے جنہوں نے حقیقی معنوں میں ریاست کی خدمت کی،ان کے کوچ کر جانے سے ریاست ایک سائبان سے محروم ہو گئی،مرحوم کی ہمارے درمیان موجودگی ہماری خوش بختی تھی۔انہوں نے کہا کہ سالار جمہوریت نے ملکی سلامتی اور عوامی خدمت میں منفرد کردار ادا کیا جسے پوری قوم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر