پیپلزپارٹی کاآئی ایم ایف کے حکومت کے ساتھ مزید کڑی شرائط مذاکرات پر شدید تشویش کا اظہار ،ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیاں بڑھانے کی تجویز کو مسترد کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کے حکومت کے ساتھ مزید کڑی شرائط مذاکرات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکم۔و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیاں بڑھانے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے ۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے آئی ایم ایف کی شرائط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں مزید مہنگائی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پی ٹی آئی سرکار معیشت کو دھچکے لگا لگا کر ترقی کو تنزلی میں ” تبدیلی اقدامات اٹھانے سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں آئی ایم ایف ٹیم حکومت کو سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔نیر بخآری نے کہا کہ آئی ایم ایف ملازمین حکمران کڑی شرائط پر قرض حاصل کرکے ملکی معیشت کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل میں جکڑ رہے ہیں۔ آئی ایم ایف نہ جانے کے جھوٹے دعویدار حکمرانوں کو آئی ایم ایف کی جانب سے سالانہ ٹیکس ہدف 63 کھرب کرنے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔نیر بخاری نے مزید کیا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے۔آئی ایم ایف کیسے ڈکٹیٹ کر سکتا ہے؟آئی ایم ایف کی تجاویز پر پیپلزپارٹی کو تشویش ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئی ایم ایف کی ان تمام شرائط کو مسترد کرتی ہے۔آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عملدرآمد کیا گیا تو ملک میں مہنگائی کے سونامی کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ہر حکم پر سر تسلیم خم کرنے والے غلام حکمران لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنائے ہوئے ہیں ۔ملک میں پہلے ہی مہنگائی عروج پر ہے۔نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ سلیز ٹیکس اور ریگیولٹری ڈیوٹیز بڑھائی گئیں تو عوام سڑکوں پر ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر