روسی کمپنیوں کا ایران میں‌ سرمایہ کاری کا اعلان

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روس کی گیس اور تیل کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں نے ایران میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔صدائے روز کی رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری تیل اور گیس کمپنیوں کے ایک گروپ نے ایران کے وزیر تیل سے پیر کے روز ملاقات کی، جس میں گیس اور تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کی دلچسپی کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا گیا۔ایرانی وزیر نے گیس و تیل کی صنعت کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔روس کے وفد نے ایرانی گیس کی صنعت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور قدرتی گیس کی روس کے ساتھ ترجیح بنیاد پر تجارت شروع کرنے پرزور بھی کیا۔ایرانی وزیر نے روسی وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ تفصیلات متعلقہ حکام کے سامنے رکھیں گے، جس کے بعد صورت حال کا جائزہ لے کر مذاکرات کو جاری رکھا جائے گا۔قبل ازیں ایرانی وزیر تیل ’جواد اوجی‘ نے مضبوط توانائی تعلقات کو اپنے اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم گیس کی برآمدات اور تجارت کو بڑھانے کے لیے مختلف فریقین سے مذاکرات کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر