امریکی صدر جوبائیڈن کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ شی جن پنگ نے امریکی صدر کو بڑیقین دہانی کرادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جوبائیڈن کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، شی جن پنگ نے امریکی صدر کو بڑیقین دہانی کرادی ۔ تفصیلات کے مطا بق تائیوان کی صورتحال پر امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے مابین تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے حوالے سے معاہدے کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تائیوان نے چینی طیاروں کی در اندازی پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہاسے حملے کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی صدرجوبائیڈن کے درمیان گذشتہ سات ماہ میں پہلی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہواتھا ، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں کےدرمیان گفتگو میں رابطے برقرار رکھنے، ورکنگ ٹیموں کی سطح پر رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔چینی صدر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر تعاون جاری رکھیں گے، چین سے متعلق امریکی پالیسی نے سنگین مشکلات پیدا کی ہیں۔ دونوں صدور نے تنازع کی طرف جانے والے راستے سے دور رہنے پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر