استعفوں کا فیصلہ آج پی ڈی ایم اجلاس میں ہوجائے گا، شاہد خاقان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ استعفوں کا فیصلہ آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں طے کیا جائے گا۔اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی، اب عدالتوں کے چکر لگیں گے، عدالتیں فیصلہ کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی، کیمرے لگائے، جس شخص کی نگرانی میں کیمرے لگے وہ دھاندلی کے ذریعے دوبارہ چیئرمین بن گیا۔انہوں نے کہا کہ جہاں 100 ووٹرز ہوں وہاں بھی کیمرے لگتے ہیں، اخلاقی قدریں ہوتی تو چیئرمین خود کہتا کہ میں الیکشن ہار گیا ہوں، گھر جاتا ہوں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جو ہم کہتے تھے، نیب کی مریم نواز کیخلاف درخواست سے وہ واضح ہوگیا، یہ واضح ہوگیا کہ نیب ملک کے معاملات چلا رہا ہے، نیب چیئرمین بتائیں کب سے انہوں نے ملکی معاملات سنبھال لئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے جج رہے آئین و قانون پڑھ لیں، آپ اس حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں، چیئرمین نیب ہماری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہار کر الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، یہ پاکستان نہیں دنیا کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے، یہ وہی الیکشن کمیشن ہے جس کے پریزائیڈنگ افسران کو کوئی اٹھا لے گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ووٹ حکومت کے ایم این ایز نے اپنے وزیر خزانہ کیخلاف ڈالے، یہ ایم این ایز حلقے میں جاتے ہیں تو لوگ جواب مانگتے ہیں۔شاہد خاقان نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر