کیا اس جانور کے کان ہاتھی سے بڑے ہیں؟ ماہرین کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کس جانور کے کان سب سے بڑے ہیں؟ یہ سوال سنتے ہی یقیناً آپ کے ذہن میں ہاتھی کا خیال آیا ہوگا۔اگر آپ کے دماغ میں ہاتھی کا خیال آیا تو آج تک آپ بالکل ٹھیک تھے کیونکہ جانوروں میں افریقی ہاتھیوں کے کان سب سے زیادہ لمبے ہوتے ہیں۔جانوروں پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے بتایا ہے کہ ہاتھی کے علاوہ ایک اور جانور ہے جس کے قدرتی طور پر بڑے کان ہوتے ہیں۔تحقیقی ماہرین نے بتایا کہ جنگلی چوہے ’جربوا‘ کرہ ارض کا وہ دوسرا جانور ہے جس کے چہرہ اگر چار انچ کا ہوا تو اُس کے کام ڈیڑھ سے دو انچ کے قریب ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق جنگلی چوہے کے کانوں کی لمبائی اُس کے جسم کے حساب سے چالیس سے پچاس فیصد تک ہوتی ہے، یعنی کان جسم کے دیگر اعضا سے بڑے ہوتے ہیں۔تحقیقی ماہرین نے بتایا کہ یہ جربو اچین اور منگولیا کے صحرا میں پائے جاتے ہیں جو زندہ رہنے کے لیے کیڑے مکوڑوں کو اپنی خوراک بناتے ہیں، قدرتی طور پر ان کی دو ٹانگیں اور چھوٹی سی گائے کی طرح دم ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق ہاتھیوں کے کان اُن کے جسم کے حساب سے 17 فیصد لمبے ہوتے ہیں، اسی بنیاد پر جربوا کو ہاتھی سے بڑے کانوں والا جانور قرار دیا جاسکتا ہے۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ ہولڈین کا کہنا تھا کہ ’اگر جربو کا جسم بھی ہاتھی کے برابر ہوتا تو اُن کے کانوں کی لمبائی بھی اُسی حساب سے ہوتی، اسی بنیاد پر ہم انہیں لمبے کانوں والا جانور کہ سکتے ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ ’جربو ا اپنے کانوں کی وجہ سے دیگر جانور کے مقابلے میں آوازوں کو بہتر طریقے سے سُن سکتے ہیں اور وہ ان ہی کے ذریعے اپنے ارد گرد کے حالات سے آگاہ رہتے ہیں‘۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر