چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کرونگا: وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت سے انکار کردیا۔وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کے لیے نیب آرڈیننس کی منظوری دی دے جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مؤقف اپنایا ہےکہ وہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور فروغ نسیم پر واضح کیا کہ وہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کا اس حوالے سے اپوزیشن سےمشاورت کا کوئی ارادہ ہے۔اس سے قبل جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں چیئرمین نیب کی تقرری پرکوئی بات نہیں ہوئی، فواد چوہدری نے جوبات کی وہ پہلے کی میٹنگ کی تھی ، یہ بات بعد میں ڈسکس ہوئی کہ چیئرمین نیب پر شہبازشریف سے مشاورت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین کے لیےموجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا نام بھی ہے لیکن نئے چیئرمین کے آنے تک فی الحال پرانا چیئرمین نیب ہی رہے گا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر