پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی مایوسی کامنہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علاقائی سیکیورٹی، بارڈر مینیجمنٹ اور داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں شرکا نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کا سنحت نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کو عدم استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کی سازشیں ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے غیر ملکی افواج کے ساتھ تعاون اور مشترکہ مشقوں کے انعقاد میں اضافے پر زور دیا۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں صلاحیتوں کے فروغ پر بھی زور دیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث داخلی تضادات کا شکار ہے اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، بھارتی فوج کی ہرزہ سرائی داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے اور قربانیوں سے حاصل امن و استحکام کو تباہ کرنے کی سازش ناکام بنادیں گے۔کانفرنس میں علاقائی سیکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ اور داخلی سیکیورٹی اور تیزی سے بدلتی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ کور کمانڈرز نے افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے عالمی برادری کا تعاون ضروری ہے۔ افغانستان کے ساتھ عالمی تعاون خطے کے مفاد میں ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر