حکومت کا کل چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق آرڈیننس لانے کا اعلان

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس مکمل ہو گیا جو بدھ کو لے آئیں گے۔اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غور ہوا، پنڈورا پیپرز کے معاملے پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی گئی، پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں، جن کے نام آئے ہیں ان کی تین کیٹیگریز بنائی گئی ہیں، ایک کیٹیگری وہ ہے جس نے آف شور کمپنی ظاہر کی ہے، دوسری کیٹیگری وہ ہے جس نے کمپنی بنائی اور منی لانڈرنگ کی، تیسری کیٹیگری وہ ہے جس نے آف شور کمپنی ظاہر ہی نہیں کی۔ پنڈورا پیپرز پر وزیراعظم انسپکشن سیل بنایا جائے گا۔ جو جائزہ لے گا کہ کس کی آف شور کمپنی قانونی اور کس کی غیر قانونی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس مکمل ہو گیا، یہ آرڈیننس بدھ کو لے آئیں گے، اپوزیشن کے پاس ایسا کوئی قائد حزب اختلاف ہی نہیں ہے جو کرپشن سے پاک ہو، شہباز شریف خود نیب کے ملزم ہیں، ان سے پوچھ کر اگلا چیئرمین نیب نہیں لگایا جاسکتا، اپوزیشن کو اپنا لیڈر تبدیل کرنا چاہیے تاکہ چیئرمین نیب پر مشاورت کرسکیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مردم شماری کرانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور نادرا سے مدد لی جائے گی، مردم شماری مکمل ہونے کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں لیکن انتخابی اصلاحات پراپوزیشن موثر جواب نہیں دے رہی، اپوزیشن جلسوں میں رونے دھونے کے بجائے پارلیمنٹ میں کردار ادا کرے، انہیں حکومت کی انتخابی اصلاحات پسند نہیں تو اپنی لے آئیں۔نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن (این ایل ای) کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے ڈاکٹرز بین الاقوامی معیار سے کم ہوں، تعلیمی میدان میں ہماری حالات یہ ہوگئی ہے کہ کچھ ممالک نے پاکستان کی ڈگری ماننے سے ہی انکار کردیا ہے، عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے میڈیکل طلبا کیلئے ٹیسٹ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، یہ نظام امریکا سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں کامیابی سے رائج ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس بجلی وافر مقدار میں موجود ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بجلی کی فروخت میں اضافہ ہو اور گیس کی بچت ہو وفاقی کابینہ نے بجلی کا سیزنل پیکیج منظور کر لیا ہے، گیس کا کم استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی 7 روپے فی یونٹ سستی دیں گے، تین رکنی کمیٹی بجلی کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر