ڈاکٹرز کا نیشنل لائسنسنگ امتحانات کیخلاف احتجاج، اسلام آباد میدان جنگ بن گیا

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) نیشنل لائسنسنگ امتحانات کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے احتجاج کے دوران وفاقی دارالحکومت کا مرکز میدان جنگ بن گیا۔ ملک کے مختلف حصوں سے آئے ڈاکٹروں نے نیشنل لائسنسنگ امتحانات کے خلاف اسلام آباد کے جی نائن مرکز پر واقع پی ایم سی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے این ایل ای امتحان اور پی ایم سی کے صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس کرنے کے بعد این ایل ای کا امتحان ظلم ہے لہٰذا حکومت یہ فیصلہ واپس لے۔ ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو پاکستان میڈیکل کمیشن کی عمارت کی تالہ بندی کی جائے گی۔احتجاج کے دوران مظاہرین پی ایم سی کی عمارت کے احاطے میں داخل ہوگئے اور عمارت پر پتھراؤ شروع کردیا۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، اسی دوران ینگ ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کردیا۔ پولیس نے 15 سے زائد ڈاکٹروں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر حیدر عباسی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے دھاوا بولا گیا، پی ایم سی کے نائب صدر علی رضا استعفی دیں اور گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کیا جائے ، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں کام چھوڑ ہڑتال کریں گے۔الٹی میٹم کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے مزاکرات کے دوران ڈی سی اسلام آباد گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کرنے پر رضا مند ہوگئے، انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کو رہا کرنے پر ڈاکٹرز کو احتجاجی جگہ چھوڑنی ہوگی۔ جس پر ڈاکٹروں نے کہا کہ ساتھیوٓں کی رہائی تک ہم پی ایم سی کے باہر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں بھی ینگ ڈاکٹر اور میڈیکل کے طلبہ نے این ایل ای کے خلاف احتجاج کیا تھا ، اس دوران بھی پولیس نے ڈاکٹروں کو روکنے کے لیے کیمیکل کا اسپرے کیا تھا جس سے کچھ ڈاکٹروں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر