کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیشِ نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔کورونا سے بچاؤ کے لیےحکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہے، ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کے باوجود عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔گزشتہ روز کورونا کی صورت حال کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے 15 مارچ سے15 اپریل تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنےہوں گے، دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، ورک فرام ہوم پر عمل کیا جائے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کی نئی پابندیوں کے مطابق تفریحی پارکس کو شام 6 بجے بند کردیا جائے گا، ریسٹورنٹس کے اندرکھانا کھانےکی اجازت نہیں ہوگی، ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری اورکھانا گھر لے جانے کی سہولت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے پر ڈپٹی کمشنرز کسی بھی مخصوص علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں۔اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹور، کلینک، اسپتال، پیٹرول پمپ، بیکری، ملک شاپ، ریسٹورنٹ کھلیں رہیں گے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر