وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام 74 سال پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا، تاہم اب اس کے اجرا پر میں شوکت ترین اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑی غلطی کی، ہم نے سمجھا کہ پیسہ آجائے تو پھر پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کی جانب لے کر جایا جائے گا۔ ہم نے ماضی میں غلط معاشی پالیسیاں اختیار کیں۔ ریاست مدینہ دنیا کی تاریخ کا سب سے کامیاب فلاحی ماڈل تھا۔خیال رہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت سینتیس لاکھ گھرانوں کوچودہ سو ارب روپے مالیت کے قرضے دیئے جائیں گے۔اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام غربت کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششوں کے سلسلے کا ایک اہم اقدام ہوگا جس کے تحت معاشرے کے محروم طبقات کو بااختیار بناکر ان کا طرز زندگی بہتر بنایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غریب اور نادار طبقے کے لئے حکومت کے احساس ذمہ داری کا عملی اظہار ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پانچ نکاتی کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کسان کسی شرح منافع کے بغیرقرضے لے سکیں گے اور مکانات کی تعمیر کے لئے آسان اقساط پر قرضے دیئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہنرمند افراد کے لئے سکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام سے منسلک کرنا بھی اسی اقدام کا حصہ ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر