عمران اور انکی کابینہ کرپٹ ترین،ان کا احتسا ب ضرور ہوگا، نواز شریف پھٹ پڑے

لندن (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہاہے کہ عمران خان کی کابینہ میں ان سمیت سب کرپٹ ترین لوگ بیٹھے ہیں ، اب ان کا احتسا ب ہوگا،برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سے شہباز خاندان کو کلین چٹ ملنا تفتیشی اداروں اور عمران خان کے منہ پرزور دار تھپڑہے، عمران خان کیلئے اس سے زیادہ بے عزتی کا مقام کوئی نہیں ہوگا ،، اللہ تعالیٰ نے ہمیں براڈ شیٹ کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں بھی سرخرو کیا۔ وہ یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے حالات دیکھ لیں آپ ایک غریب آدمی رو کرکہتا ہے کہ میں اپنے بچوں کو سوکھی روٹی پانی میں نمک ڈال کر کھلاتا ہوں ،میرے پاس سالن کے لئے پیسے نہیں ہیں ۔اندازہ کریں کہ جہاں ملک کے اندر یہ حالات ہیں ایک شخص جو نعرہ لگا کر آیا کہ نیا پاکستان اس نے تو پرانے سے بھی بدتر کر دیا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا براڈ شیٹ میں حکومت پاکستان ،عمران خان کو اور نیب کو بری طرح سے شکست ہوئی اور وہ بھی ایک بہت بڑا تھپڑ رسید کیا نیب کے منہ پر اور عمران خان کے منہ پر، وہ بھی اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا، یہ ہمارے اثاثے ڈھونڈنے نکلے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی اثاثہ نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہاکہ تھا ہی کچھ نہیں تو ملنا کیا تھا ،الٹا انہوں نے ہمیں لاکھوں روپے دے کر اپنی جان چھڑائی جو آپ کے اخراجات ہیں، آپ اس سے پورے کر لیں کیونکہ کیس میں اخراجات ہوتے ہیں ۔ کہاں گیا احتساب اب ان کا احتساب ہوگا اور پوری دنیا ان کا احتساب دیکھے گی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر