امریکا کو طالبان کی حکومت تسلیم کرنا ہوگی اور کوئی چارہ نہیں: عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کو جلد یا بدیر طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کا ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا ہم خوفزدہ تھے کہ کابل پر قبضہ کرتے وقت وہاں خونریزی ہو گی لیکن غیر متوقع طور پر اختیارات کا بہت پرامن انتقال ہوا۔عمران خان نے کہا کہ افغان حکومت کا اپنے بجٹ کا 70 سے 75 فیصد انحصار بیرونی امداد پر تھا، طالبان کے آنے کے بعد افغانستان کی بیرونی امداد ختم ہونے کا خدشہ ہے، اگر افغانستان کو امداد فراہم نہیں کی جاتی تو وہاں انسانی بحران جنم لے گا۔طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ہم نے فیصلہ کیا ہے افغانستان کے تمام ہمسایوں سے مشاورت کریں گے، ہمسایوں سے مشاورت کے بعد طالبان کی حکومت تسلیم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا پاکستان اگر تنہا طالبان کو تسلیم کر بھی لے تو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑنا، ترجیحاً یہ ہونا چاہیے کہ امریکا، یورپ، چین اور روس بھی طالبان کی حکومت تسلیم کریں، دیکھنا ہے کہ امریکا افغانستان کی حکومت کو کب تسلیم کرتا ہے، جلد یا بدیر امریکا کو طالبان کو تسلیم کرنا پڑے گا۔امریکی قربانی کے بکرے کی تلاش میں لگے ہوئے ہیںانہوں نے کہا کہ امریکا طالبان کی حکومت آنے کے بعد تذبذب کا شکار ہے اور وہ قربانی کے بکرے کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا افغانستان کی صورت حال پر صدر جو بائیڈن کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، ہم جانتے تھے کہ آخر کار مسئلہ جنگ سے حل نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں جنگ سے مسئلے کے حل کا مخالف ہوں، عجیب بات ہے کہ اگر آپ امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں تو آپ امریکا مخالف ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا افغان جنگ کا حصہ بننے پر پاکستان پر بھی اعتراض کیا تھا، افغان جنگ میں ہمیں 150 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، اپنی غلطی سے نظریں ہٹانے کے لیے ہمیں قربانی کا بکرا بنانا تکلیف دہ ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سمیت دیگرفورم پر اٹھاتے رہے ہیںمقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سمیت دیگرفورم پر اٹھاتے رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو کھلی جیل میں رکھا ہواہے، ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر