کالعدم ٹی ٹی پی کو معافی کی بات پر اپوزیشن کی وزیراعظم پر کڑی تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)زوزیراعظم عمران خان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو معافی دینے کی بات پر اپوزیشن نے کڑی تنقید کی ہے۔سابق وزیرخارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کو عام معافی دینا بہت بڑا فیصلہ ہے، اس کے لیے پوری قوم خصوصاً شہدا کے لواحقین کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کو برداشت کرنے پر تیار نہیں لیکن طالبان کو معاف کرنے کی بات کررہی ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ اگر کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہوتے تو بھی وزیراعظم کے انٹرویو سے اس عمل کو نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسا قدم اٹھانے سے پہلے ضروری ہے کہ قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر او دے رہی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی نے اے پی ایس کے بچوں کوشہید کیا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن لیڈر کے ساتھ نہیں مولوی فقیر کےساتھ بات کرنا چاہتے ہیں، عوام اپنی آواز اپوزیشن کی آواز کےساتھ ملائیں، وزرا کو شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں کہ ٹی ٹی پی والے آئین سے وفاداری کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کچھ گروپس حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہتھیار ڈال دے تو معاف کر دیں گے، کالعدم ٹی ٹی پی والے عام شہری کی طرح رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ افغان طالبان کے تعاون سے افغانستان میں ٹی ٹی پی سے بات چیت ہورہی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر