پھلوں اور سبزیوں سے بچوں کا دماغ مضبوط ہوتا ہے، تحقیق

لندن(نیشنل ٹائمز): برطانیہ میں تقریباً 9000 بچوں پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ زیادہ مقدار میں پھل اور سبزیاں کھانے والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔آن لائن ریسرچ جرنل ’’بی ایم جے نیوٹریشن پریوینشن اینڈ ہیلتھ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق، ان بچوں میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں پڑھنے والے بچے شامل تھے جن کا تعلق نورفوک، برطانیہ سے ہے۔اس تحقیق میں ’’دی نورفوک چلڈرن اینڈ ینگ پیپل ہیلتھ اینڈ ویل بینگ سروے 2017‘‘ کے عنوان سے، نورفوک کے 50 اسکولوں میں ایک بڑے سروے سے حاصل شدہ معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔تجزیئے کی غرض سے پرائمری اسکول والے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو 60 درجے کے پیمانے پر، جبکہ سیکنڈری اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو 70 درجے کے پیمانے پر جانچا گیا۔پرائمری اسکول کے بچوں میں ذہنی صلاحیت کا اوسط اسکور (60 کے پیمانے پر) 46، جبکہ سیکنڈری اسکول کے بچوں کا اوسط اسکور 46.6 نوٹ کیا گیا۔تجزیئے سے معلوم ہوا کہ جن بچوں نے پورے دن میں پھلوں اور سبزیوں کا جتنا زیادہ استعمال کیا تھا، ان کی ذہنی اور جذباتی صلاحیتیں نمایاں طور پر سب سے بہتر تھیں۔واضح رہے کہ اس سروے میں اوسط وزن والے ایک پھل یا ایک سبزی کو ’’ایک حصہ‘‘ (ایک پورشن) قرار دیا گیا تھا؛ جبکہ بچوں کی روزمرہ غذائی عادات کو ایک سے پانچ پورشن تک کے حساب سے جانچا گیا تھا۔اسی طرح مناسب طور پر ناشتہ نہ کرنے یا دوپہر کا کھانا چھوڑ دینے والے بچوں کی دماغی صلاحیتیں بھی اوسط سے خاصی کم دیکھی گئیں۔ایک اور حیرت انگیز انکشاف یہ بھی ہوا کہ جو بچے سارا دن چست اور توانا رہنے کےلیے ناشتے میں انرجی ڈرنکس کا روزانہ استعمال کرتے تھے، ان کی ذہنی صلاحیت بھی اوسط سے بہت کم رہی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن کے معمولات اور صلاحیتوں کے اثرات پوری زندگی ہمارے ساتھ رہتے ہیں بلکہ آگے چل کر وہ اور زیادہ نمایاں بھی ہوجاتے ہیں۔اسی لیے ضروری ہے کہ بچپن اور لڑکپن میں کھانے پینے کے علاوہ دوسرے معمولات کو بھی عوامی صحت سے متعلق حکومتی پالیسیوں کا حصہ بنایا جائے تاکہ آنے والے نسلوں کی بہتر ذہنی و جسمانی صحت کی ضمانت دی جاسکے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر