چینی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے، مختلف شہروں میں کتنے روپے کلو فروخت ہو رہی ہے؟

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک میں چینی کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگی ہے اور 10 بڑے شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے اس سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں چینی سب سے مہنگی 110 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ خضدار 97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ 95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر