’ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن ہوئی، ایف آئی اے سے تحقیقات کا کہا ہے‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کم لاگت میں سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں اس کا مطلب ہے ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی گئی ، ایف آئی اے سے اس معاملے کی تحقیقات کا کہا ہے۔جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کم لاگت میں سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں اس کا مطلب ہے ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 کے فرق کے باوجود آج سڑکیں سستی بن رہی ہیں، آپ سوچ لیں پچھلی حکومت نے کس طرح پیسہ بنایا، پہلے سستی سڑکیں بناتے تو کتنا پیسہ بچتا، ایف آئی اے سے اس معاملے کی تحقیقات کا کہا ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچ سال کے الیکشن کا سوچنے والی حکومت بلوچستان پر توجہ نہیں دیتی، کرپشن نہ ہوتی تو بلوچستان ترقی کرتا۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقے خوش حال ہوتے، اپنے حلقے کا سوچنے والے بلوچستان کے سیاست دان بھی قصور وار ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے بیان پر مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مہنگی سڑکیں کس نے بنائیں؟ زندہ مثال پشاور عمرانی بس منصوبہ ہے۔پرویز رشید نے مزید کہا کہ پشاور میٹرو نواز شریف دور میں بننے والے تین میٹرو منصوبوں لاہور، پنڈی۔اسلام آباد اور ملتان سے بھی مہنگا بنا لیکن اسکی بسیں چلتی کم اور جلتی زیادہ ہیں ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر