این سی او سی کا 8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیاں نرم کا اعلان کردیا۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کورونا سے نجات کا واحد حل ہے اور دنیا سمجھ چکی ہے کہ کورونا کا مقابلہ صرف ویکسین سےممکن ہے، این سی او سی اجلاس میں بھی ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 40 فیصد ویکسی نیشن والے شہروں میں پابندیاں نرم کی جائیں گی اور ان 8 شہروں کے علاوہ باقی شہروں میں پابندیاں 15 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے اسکردو،پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد،راولپنڈی سمیت8شہروں میں بندشیں کم کی جارہی ہیں، انشہروں میں انڈور اجتماعات میں 400 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی، اور آوٹ ڈور اجتماعات میں 1000 لوگ شریک ہو سکیں گے، وہاں شادی کی تقریبات روزانہ ہوسکیں گی، جب کہ وہاں کے مزارات، سنیما اور تمام ریسٹورنٹس مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں، یکم اکتوبر سے ائر لائنز میں مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کر کیا جاتا ہے، یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کی بنیاد پر بندشیں لگیں گی، جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی، یکم اکتوبر سے ہر شہر کی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگوانا لازمی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر