میں اداکارہ ہوں کوئی سکالر نہیں ہوں ‘ثنا کاایکسرسائز کے دوران بولڈ لباس پر تنقید کا جواب

لاہور(نیشنل ٹائمز)نامور اداکارہ ثنافخرنے ایکسر سائز کے دوران لی گئی تصاویر پرتنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے پروفیشن کا لازمی جزو ہے کہ میں فٹ رہوں اور خوبصورت نظر آئوں،میں ایک فلمی اداکارہ ہوں کوئی سکالر نہیں ہوں ،میںجس طرح کا لباس پہنتی ہوں وہ میرے پروفیشن کی ڈیمانڈ ہے اور اگر کسی اعتراض ہے یا وہ شریف ہے تو وہ مت دیکھیں ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں ایک فلمی اداکارہ ہوں ، میری جاب کا حصہ ہے کہ میں نے خود کو فٹ رکھنا ہے ۔بتا یاجائے میںنے کیا پہنا ہوا ہے ،میں نے ایکسر سائز کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایک فلمی اداکارہ ہونے کی حیثیت سے مجھے دوسروں کو اچھا لگنا ہے ، مجھے گلیمرس لگنا ہے کیونکہ یہ میرے پروفیشن کا حصہ ہے ،یہ خصوصیات ہیں کہ میں اچھی دکھائی دوںاور وہ لوگوںکو نظر بھی آتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ اس پر تو میری تعریف کرنی چاہیے مجھے ایوارڈ دینا چاہیے میںکتنے لوگوں کو انسپائر کرتی ہوں اورکئی لوگوں کو راغب کرتی ہوں کہ وہ اپنی زندگی کو جینا شروع کریں اور مجھ پر تنقید کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ محنت نہیںکرسکتے اور سست اورکاہل ہیں وہ دوسروں پرکیوں تنقید کرتے ہیں ۔ یہ وہی لوگ کرتے ہیں جو خود کچھ نہیں کر سکتے بجائے تعریف کرنے کہ وہ اس لئے تنقید کرتے ہیں کیونکہ وہ خود ایکسر سائز نہیں کر سکتے ، یہ پہنا ہے وہ پہنا ہے کیا میںایکسر سائز کے دوران نائٹ سوٹ پہن کر ایکسر سائز کروں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر