پی ڈی ایم کا اجلاس آج ہوگا، استعفوں اور لانگ مارچ پر اہم فیصلے ہوں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا ۔ ‏اجلاس میں نوازشریف، آصف علی زرداری وڈیو لنک کےذریعےشریک ہوں گے۔پی ڈی ایم اجلاس میں بلاول بھٹو ، مریم نواز، محمود خان اچکزئی شرکت کریں گے ۔‏اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب میں شکست کے بعدعملی پر مشاورت کی جائے گی۔ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں سات ووٹوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی حتمی فیصلہ ہوگا ۔پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن اجلاس میں لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مطالبہ کریں گے ۔مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے ووٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو نہ ملنے پر بھی شکوہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی پی پی سینیٹ الیکشن کے واقعات کے باوجود اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی حامی نہیں۔ اجلاس میں لانگ مارچ کی منزل فیض آباد یا ڈی چوک کا فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں دھرنا کتنے دن رہے گا اس پر بھی فیصلہ ہوگا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع ہوگا، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے۔ شرکاء کےاستقبال کے لیےفیض آباد پرمرکزی کیمپ ہوگاجب کہ روات چوک ،چھبیس نمبر چونگی اوربھارہ کہوہ میں بھی کیمپ لگائےجائیں گے ۔لانگ مارچ میں تمام جماعتیں اپنے اخراجات خود برداشت کریں گی ۔لانگ مارچ کے بعد دھرنا اس وقت تک جاری رہےجب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہوتا۔ پی ڈی ایم لانگ مارچ سے قبل تاجروں، کسانوں اور مزدور یونینوں سے رابطہ کرے گی تاکہ ان کو بھی اپنے ساتھ حکومت کے خلاف احتجاج میں شامل کیا جائے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر