سینیئر اداکار طلعت اقبال امریکہ میں انتقال کرگئے

لاہور (نیشنل ٹائمز)ماضی کے سینئر اداکار طلعت اقبال مختصر علالت کے بعد امریکا میں انتقال کر گئے، اہلِ خانہ نے اداکار طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔اداکار طلعت اقبال عرصہ دراز سے امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقیم تھے ، وہ 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیرِ علاج اور مصنوعی تنفص پر تھے۔کچھ روز قبل طلعت اقبال کو جواں سالہ بیٹی سارہ کے حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر جانے کے بعد شدید صدمہ لاحق ہوا اور ان کو ملٹی پل ہارٹ اٹیک ہوئے۔ہارٹ اٹیک کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے مصنوعی تنفس کے ذریعے اداکار طلعت اقبال کی جان بچانے کی کوششیں جاری تھیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور بے ہوشی کے دوران ہی انتقال کر گئے۔اداکار طلعت اقبال نے 70ء اور 80ء کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیئے، جبکہ انہوں نے کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔مرحوم طلعت اقبال کی نمازِ جنازہ ڈیلس میں واقع مسجد الرحمٰن اسلامک ایسوسی ایشن آف کیرولٹن (IAC) میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ریسٹ لینڈ قبرستان میں سپردِ خاک کیاگیا۔مرحوم اداکار طلعت اقبال کے انتقال پر پاکستانی کمیونٹی سوگوار ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر