دی کپل شرما شو کے خلاف ایف آئی آر درج

ممبئی(نیشنل ٹائمز)بھارتی کامیڈین کپل شرما مشکل میں پڑگئے کیونکہ ان کے شو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی شیو پوری کی ضلعی عدالت میں کپل شرما شو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر شو کی ایک قسط کے خلاف درج کرائی گئی ہے کیونکہ اس قسط میں شو کے اداکاروں کوکمرہ عدالت کا منظر پیش کرتے ہوئے اسٹیج پر الکحل (شراب) پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ اداکاروں نے اپنے شو میں عدالت کی بے عزتی کی ہے۔شیو پوری سے تعلق رکھنے والے وکیل نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) عدالت میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ کیس کی سماعت یکم اکتوبر کوہوگی۔ وکیل کا ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ سونی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے کپل شرما شو کی ایک قسط میں اسٹیج پر عدالت کا منظر پیش کیا گیا تھا جس میں اداکاروں کو سب کے سامنے شراب پیتے ہوئے دکھایاگیا تھا۔ یہ توہین عدالت ہے۔شکایت کنندہ کا کہنا ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے عدالت میں دفعہ 356/3 کے تحت مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ شو میں خواتین پر نازیبا تبصرے بھی کیے جاتے ہیں۔ ٹی وی پر اس طرح کی غفلت کا مظاہرہ بند ہونا چاہئے۔واضح رہے کہ شو کی جس قسط کے خلاف یہ ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے وہ 19 جنوری 2020 کو نشر ہوئی تھی اور 24 اپریل 2021 کو یہ قسط دوبارہ دکھائی گئی تھی۔خیال رہے ’’دی کپل شرما شو‘‘ کی میزبانی بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کرتے ہیں اس کے علاوہ بھارتی سنگھ، سمونا چکرورتی، کرشنا ابھی شیک، سدیش لہری سمیت متعدد فنکار بھی شو میں موجود ہیں۔ تقریباً 7 ماہ بند رہنے کے بعد یہ شو 21 اگست سے دوبارہ ٹی وی پر پیش کیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر