ثمینہ پیرزادہ نے کورونا ویکسین لگوالی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثمینہ پیرزادہ نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ کورونا ویکسینیشن سینٹر میں موجود نظر آرہی ہیں۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثمینہ پیرزادہ کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں۔ثمینہ پیرزادہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’شکریہ اور شاباش پاکستان۔‘دوسری جانب فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے بھی کورونا ویکسین لگوالی جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ارمینا خان نے کہا کہ ’میں کورونا ویکسین لگوا کر بہت شکرگزار اور پُرسکون محسوس کر رہی ہوں۔‘واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریما خان بھی کورونا ویکسین لگوا چکی ہیں۔خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ7 ہزار 453 ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر