شوبز چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا: ثناء خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گزشتہ سال شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے کہا ہے کہ اُنہوں نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک طویل عرصے تک سوچا کیونکہ اُن کے لیے یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔ثناء خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک لڑکی دوپٹے کے بغیر آئینے کے سامنے کھڑی ہے جبکہ آئینے میں اُس نے حجاب پہنا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر پر انگریزی زبان میں درج ہے کہ ’خود کو تبدیل کرنے سے ڈرو نہیں اور نہ ہی لوگوں کی تنقید سے پریشان ہو، بس یہ یاد رکھو کہ تمہارے لیے سب سے اہم تمہارا اللّہ ہے۔‘ثناء خان نے یہ معنی خیز تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے جب پہلی بار انسٹاگرام پر یہ تصویر دیکھی تھی تو میں بہت زیادہ روئی تھی۔‘سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’میرے لیے یہ تبدیلی اتنی آسان نہیں تھی، میں نے طویل عرصے تک خود کو بدلنے کے بارے میں سوچا تھا اور اس دوران شیطان نے میرے اندر ایک خوف بھی پیدا کردیا تھا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اُس کے بعد میں نے خود اپنے لیے سالگرہ کے تحفے میں اسکارف خریدے اور جب میں نے اُسے پہنا تو مجھے ایک خوبصورت دُنیا دکھائی دی۔‘ثناء خان نے کہا کہ ’میری وہ تمام بہنیں، جو اللّہ تعالیٰ کی خاطر خود کو تبدیل کرنے کا سوچ رہی ہیں، وہ دیر نہ کریں اور قدم اُٹھالیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’لوگوں کی پسند تو عارضی ہے لیکن اللّہ تعالیٰ کی پسند ہمیشہ قائم رہنے والی ہے لہٰذا لوگوں کے بجائے اپنے رب کو خوش کریں۔‘سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’جو لوگ اپنی آخرت پر غور نہیں کر رہے، اُن سے گزارش ہے براہ کرم غور کریں، یہ آپ کی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ ہوگا۔‘



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر