اب آئی فون ڈپریشن اور دماغی تنزلی کو بھی شناخت کرسکے گا

سان فرانسسكو(نیشنل ٹائمز)ایپل کمپنی نے امید ظاہرکی ہے کہ بہت جلد ان کا فون استعمال کرنے والے میں ڈپریشن، بےچینی اور دماغی کمزوری یا تنزلی کی تشخیص کی جاسکے گی اور اس پر ابتدائی تجربات بھی کئے گئے ہیں۔اگرچہ اس میں معلومات اور شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔ اس ضمن میں چہرے کی شناخت، آواز، نیند، دل کی دھڑکن، نیند اور دیگر کیفیات کا جائزہ لیا جائے جس کے لیے مختلف ٹولز بنائے جارہے ہیں۔ ایپل کے مطابق دماغی کیفیات کی شناخت کے لیے چلنے کے انداز اور سانس لینے کے عمل کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اسمارٹ فون پر الفاظ کی ٹائپنگ اور اس کی رفتار کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے۔اس ضمن میں ایپل نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (یوسی ایل اے) سے اشتراک کیا ہے۔ دوسری جانب ادویہ ساز کمپنی بایوجین دیگر کم شدت کی دماغی امراض کا جائزہ بھی لے گی۔ یوسی ایل اے کے پروگرام کو ’سی بریز‘ اور بایوجین کے اشتراک کے منصوبے کو ’پائی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم یہ ساری معلومات ایپل کے کسی کلاؤڈ یا ڈیٹا سرور کو نہیں بھیجی جائے گی۔اس کی باضابطہ آزمائش اگلے برس سے شروع ہوگی جس میں یوسی ایل اے کے ماہرین 3000 افراد کا جائزہ لیں گے ۔ اگلے دو برس میں بایوجین 20 ہزار افراد کا ڈیٹا لے گی ان میں سے نصف یعنی دس ہزار افراد ایسے لئے جائیں گے جو کسی نہ کسی ذہنی عارضے کے شکار ہوں گے لیکن ان میں مرض کی شدت کم ہوگی۔تو لگ بھگ 23000 افراد کے ڈیٹا پر الگورتھم اور سافٹ ویئر بنائے جائیں گے۔ لیکن ایپل نے کہا ہے کہ یہ ابھی صرف شروعات ہیں اور اس پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم ایپل نے اعتراف ضرور کیا ہے کہ اب وہ آئی فون کو دماغی امراض کی شناخت کے لیے ضرور استعمال کریں گے۔کچھ عرصے قبل ایپل ہیلتھ یونٹ کے سی ای او جیف ولیمز نے اپنے ملازمین سے کہا تھا کہ دنیا بھر میں ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کی شرح بلند ہورہی ہے اور اس ضمن میں ان کی کمپنی سنجیدہ کوشش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر