وزیراعظم عمران خان سے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان سے ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے ملاقات کی ہے۔وزراعظم عمران خان سے ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل قومی کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ کرکٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ بھی شریک تھے۔
ملاقات سے قبل جب قومی کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو کھلاڑیوں نے سفید قمیض شلوار اور گہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔گزشتہ روز غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سینئر وزرا سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم نے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت بھی کر دی۔ فیک اکاؤنٹس سے ای میلز، فیک نیوز سمیت تمام حقائق سامنے لائیں جائیں گے۔وزیراعظم کی جانب سے دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراطلاعات فواد چودھری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئر مین رمیز راجہ نے ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کیا تھا اور اعلان کردہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، صہیب مقصود شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر