میگھن نے انٹرویو میں پوری سچائی نہیں بتائی، شاہی مبصرین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شاہی مبصرین کا کہنا ہے کہ میگھن نے انٹرویو میں اصل حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے، انہوں نے اپنے اس انٹرویو میں پوری سچائی نہیں بتائی۔ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے ونفرے کو دیے گئے تہلکہ خیز انٹرویو میں کیے گئے اپنے اس دعوے پر کہ وہ شہزادہ ہیری سے شادی کرنے سے پہلے شاہی زندگی کے بارے میں نہیں جانتی تھیں، ایک بار پھر ننقید کی زد میں آگئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میگھن نے اپنی شادی سے چار سال قبل ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبریج کی شادی کے بارے میں اپنی ایک پوسٹ میں بات کی تھی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میگھن نے سات سال قبل اپنے ایک بلاگ میں اپنے شہزادی بننے کے خیالات کے بارے میں بھی لکھا تھا لیکن ان سب حقائق کے باوجود میگھن نے ونفرے کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں شاہی زندگی کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔واضح رہے کہ میگھن نے ونفرے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کا حصہ بننے سے پہلے اس خاندان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھی۔ میگھن نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں ہیری نے اپنے بارے میں سب کچھ خود بتا دیا تھا جوکہ میرے جاننے کے لیے ضروری تھا تو مجھے ہیری کے بارے میں گوگل پر سرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔شاہی مداحوں کا سوشل میڈیا پر اس انٹرویو کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہیری اور میگھن کا ونفرے کے ساتھ انٹرویو متنازع اور باقاعدہ طور پر تہ شدہ تھا لیکن میگھن کے اس بیان پر اٹھنے والی بحث کے بارے میں بہتر تو خود میگھن ہی بتا سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
آپریشن شعبان 2، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر