پچیس سالہ بھارتی اداکارہ کی منگیتر کے ساتھ دردناک موت

ممبئی(نیشنل ٹائمز) : 25 سالہ بھارتی اداکارہ ایشوری دیش پانڈے کی منگیتر کے ساتھ دردناک موت ، شوبز حلقو ں میں غم کے سائے ۔ دونوں کی موت گاڑی گہرے پانی میں ڈوبنے سے ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق مراٹھی اداکارہ ایشوری دیش پانڈے اوران کے منگیتر شبھم دوگڑے کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ندی میں جاگری ۔یہ حادثہ گواکے علاقے ارپورا کے علاقے میں ہوا جہاں تیز رفتارکار شبھم دوگڑے سے سنبھل نہ سکی اور گہرے پانی میں جاگری۔گاڑی کے ندی میں گرنے سے سنٹرل لاک سسٹم خراب ہوگیا اور دونوں گاڑی میں پھنس کر رہ گئے جس کی وجہ سے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کی رہائشی ایشوری کی چند ہفتے قبل منگنی ہوئی تھی اور وہ اپنے منگیتر شبھم دوگڑے کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لئے گوا میں مقیم تھیں ۔میڈیکل حکام کے مطابق دونوں کی موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پیر کے روز صبح پانچ بجے کا ہے دونوں ایک پارٹی سے ہوٹل واپس لوٹ رہے تھے کہ تیز رفتار کار گہری ندی میں جاگری ۔پچیس سالہ ایشوری دیش پانڈے کی عمر 25 سال تھی لیکن وہ اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب ہوچکی تھیں ۔کوویڈ19 کی وجہ سے ان کی ایک ہندی اور دومراٹھی فلموں کے شوٹ تاخیر کا شکار تھے ۔



  تازہ ترین   
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر