عالمی برادری کوآگے بڑھ کرافغانوں کی مددکیلئےاقدامات کرنا ہوں گے، وزیرخارجہ

نیویارک (نیشنل ٹائمز): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی امیدپیداہوئی ہے،عالمی برادری کوآگے بڑھ کرافغانوں کی مدد کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں یو این پریس نمائندگان کے وفد سےملاقات کی ، اس موقع پر وزیرخارجہ نےیو این پریس نمائندگان کو پاکستان ہاؤس آمدپرخوش آمدید کہتے ہوئے علاقائی وعالمی امور پر پاکستان کےنقطہ نظر کی وضاحت کی۔ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور صحافیوں کےسوالات کےجوابات دیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانوں نے4دہائیوں میں جنگ و جدل کا سامنا کیا ہے، اب افغانستان میں قیام امن کی امیدپیداہوئی ہے، عالمی برادری کواس نازک موڑ پر افغانوں کوتنہانہیں چھوڑناچاہیے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پر امن افغانستان پورےخطے کیلئے منفعت کا باعث ہوگا، محدودوسائل سےافغان مہاجرین کی میزبانی کرتےآئےہیں اور عالمی برادری کی مالی معاونت کے بغیرافغان مہاجرین کی میزبانی کررہےہیں، ہماری معیشت مزیدمہاجرین کابوجھ اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوتی ہے تو پاکستان زیادہ متاثرہوگا، سفارتی عملے،شہریوں،میڈیانمائندگان کےانخلامیں معاونت کی، عالمی برادری کوآگے بڑھ کرافغانوں کی مددکیلئےاقدامات کرنا ہوں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، طالبان رہنماؤں کےابتدائی بیانات حوصلہ افزاہیں، عالمی رائےکا احترام اور وعدوں کی پاسداری طالبان کے بہتر مفاد میں ہے۔بھارت کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں آج بھی ہندوستان کے پاس آپشن موجود ہے، بھارت خطےمیں امن کاخواہاں ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے، ہندوستان 5 اگست جیسےغیرآئینی اقدامات کوواپس لے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوتواپالیسیوں کےخلاف بھارت کےاندرسےآوازیں اٹھ رہی ہیں، پاکستان خطے میں امن کاوشوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر