موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کے مقابلے میں زیادہ مؤثر قرار

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز)موڈرنا کی کووڈ ویکسین بیماری سے متاثر افراد میں ہسپتال کے داخلے کی روک تھام کے لیے مؤثر ترین ہے۔یہ بات امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے جاری نئی تحقیق میں سامنے آئی۔اس تحقیق میں 5 ماہ کے عرصے کے دوران موڈرنا، فائزر/بائیو این ٹیک اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز کی افادیت کا موازنہ کیا گیا تھا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ موڈرنا ویکسین کے استعمال سے ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 93 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔فائزر ویکسین میں یہ شرح 88 فیصد اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین میں 71 فیصد دریافت کی گئی۔تحقیق میں مارچ سے اگست 2021 کے دوران 18 امریکی ریاستوں کے 21 ہسپتالوں میں زیر علاج رہنے والے 36 سو سے زیادہ کووڈ مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسینیشن مکمل ہونے کے 4 ماہ بعد تک موڈرنا اور فائزر ویکسینز کی ہسپتال میں داخلے کی روک تھام کے حوالے سے افادیت لگ بھگ ایک جیسی تھی۔مگر 5 ویں مہینے میں فائزر کی افادیت 91 فیصد سے گھٹ کر 77 فیصد تک پہنچ گئی، مگر موڈرنا کی افادیت میں 5 ویں مہینے میں محض ایک فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔محققین نے بتایا کہ اگرچہ حقیقی دنیا کے ڈیٹا میں ویکسین سے ملنے والے تحفظ کی شرح کچھ حد تک مختلف ہوسکتی ہے، مگر تمام ویکسینز سے ہسپتال میں داخلے کے خطرے سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے۔محققین نے موڈرنا کی دیرپا افادیت کے حوالے سے چند وجوہات کے بارے میں بھی بتایا جیسے فائزر کے مقابلے میں موڈرنا ویکسین کی دوسری خوراک ایک ہفتے تاخیر سے دی جاتی ہے۔تحقیق میں کورونا کی قسم ڈیلٹا کے خلا ویکسینز کی افادیت کی جانچ پڑتال نہیں کی گئی تھی۔محققین نے تینوں ویکسینز کی 2 مختلف اینٹی باڈیز کا تجزیہ بھی کیا اور انہوں نے دریافت کیا کہ موڈرنا سے بننے والی اینٹی باڈیز انسانی خلیات میں داخل ہونے میں کورونا وائرس کی مدد کرنے والے پہلو کو زیادہ بہتر ہدف بناتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موڈرنا اور فائزر ویکسینز سے وائرس کے اسپائیک پروٹین کو ہف بنانے والی اینٹی باڈیز کی سطح یکساں ہوتی ہے۔محققین نے بتایا کہ موڈرنا اور فائزر ویکسینز میں سب سے بڑا فرق وقت کے ساتھ ان کی افادیت میں کمی کے تناسب کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موڈرنا اور فائزر ویکسین کی افادیت میں کمی کی ممکنہ وجہ موڈرنا ویکسین میں ایم آر این اے مواد زیادہ ہونا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز ویکسین کا اینٹی باڈی ردعمل اور ہسپتال کے داخلے کے خلاف خطرے کے حوالے سے افادیت دونوں ویکسینز سے کم ہے مگر پھر بھی اس کی ایک خوراک سے یہ خطرہ 71 فیصد تک کم ہوتا ہے۔محققین نے تسلیم کیا کہ تحقیق کچھ پہلوؤں سے محدود تھی، اس میں بچوں، کمزور مدافعتی نظام کے حامل بالغ افراد یا کووڈ سے بچاؤ کے لیے ویکسینز کی افادیت کی جانچ پڑتال نہیں کی گئی، جبکہ رضاکاروں کا جازئہ بھی صرف 29 ہفتے تک لیا گیا۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر