فائزر کووڈ 19 ویکسین 5 سے 11 سال کے بچوں کیلئے محفوظ اور مؤثر قرار

فائزر (نیشنل ٹائمز)/ (نیشنل ٹائمز)بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے محفوظ اور بیماری سے بچانے کے لیے مؤثر ہے۔یہ بات فائزر کے چیئرمین اور سی ای او البرٹ بورلا نے ایک جاری بیان میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ ہم بچوں کو ویکسین سے تحفظ فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس کے لیے ریگولیٹری منظوری کا انتظار ہے، بالخصوص اس وقت جب کورونا کی قسم ڈیلٹا بچوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور ان کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ جولائی سے امریکا میں بچوں میں کووڈ 19 کیسز کی شرح میں 240 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے ویکسینیشن کی ضرورت سامنے آتی ہے’۔فائزر کی جانب سے 5 سے 11 سال کے 2268 بچوں کو ٹرائل کا حصہ بنایا گیا تھا۔ان بچوں کو فائزر ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کرائی گئی مگر ان کی مقدار 12 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے مقابلے میں کم رکھی گئی تھی۔کمپنی نے بتایا کہ ٹرائل میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں میں ویکسین محفوظ، قابل برداشت ثابت ہوئی جبکہ اس سے وائرس ناکارہ بنانے والا ٹھوس اینٹی باڈی ردعمل بھی بنا۔فائزر اور بائیو این ٹیک کی جانب سے یہ ڈیٹا اب یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)، یورپین میڈیسین ایجنسی اور دیگر ریگولیٹرز سے شیئر کیا جائے گا اور امریکا میں ایمرجنسی استعمال کی منظوری کی درخواست بھی جمع کرائی جائے گی۔ایف ڈی اے نے فائزر ویکسین کو پہلے ہی 16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے مکمل منظوری دی ہوئی ہے جبکہ 12 سے 15 سال کے لیے ایمرجنسی منظوری حاصل کی گئی ہے۔فائزر کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے نتائج، 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کی منظوری کے لیے ٹھوس بنیاد ہے اور ہم جلد ہی ریگولیٹرز سے منظوری کے لیے رجوع کریں گے۔فائزر/بائیو این ٹیک کی جانب سے 2 سے 5 سال کی عمر اور 6 ماہ سے 2 سال کی عمر کے بچوں پر بھی ویکسین کے ٹرائلز ہورہے ہیں جن کے نتائج رواں سال ہی کسی وقت سامنے آسکتے ہیں۔فائزر کو امریکا میں 12 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے اور یہ بوسٹر ڈوز ان افراد کے لیے ہوگا جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوگا۔
مگر ایف ڈی اے کی جانب سے تمام افراد کے لیے بوسٹر ڈوز کی فراہمی کے حکومتی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس وقت تیسری خوراک 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو دی جانی چاہیے جن میں کووڈ 19 کی سنگین شدت کا خطرہ ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر