پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ): وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے ملک میں فائیو جی سروس کے بروقت اجراء کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وزارت آئی ٹی کی طرف سے اس سلسلے میں موجود تمام آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔وزارت آئی ٹی نے ملک میں 5 جی سروسز کو اپنانے کے لئے سات بینڈز کا جائزہ لیا ہے،جن میں درمیانے اور اعلٰی درجے کے 700-MH2میگا ہرٹز، 2.3گیگا ہرٹز ، 2.6گیگا ہرٹز، 3.5گیگا ہرٹز، 8ملی میٹر ویو بینڈ، سی بینڈز (3.6-4.2)گیگا ہرٹز، بغیر لائسنس کے بیک ہال فریکونسی بینڈز P2P&P2MP،بینڈز کی استعداد بڑھائی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزارت نے فریکونسی ایلوکیشن بورڈ(فیب) کو مراسلہ تحریر کر دیا ہے ،جس میں دریافت کیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا بینڈز موجودہ صورتحال اور فائیو جی سپیکٹرم کیلئے گنجائش کے بارے میں وزارت کو بتایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا، فائیو جی کا ٹرائل غیرتجارتی بنیادپرمحدود ماحول میں کیا گیا۔فائیوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ سرجری کابھی عملی مظاہرہ کیا گیا ۔فائیو جی ٹرائل کی تقریب میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی شرکت کی تھی جبکہ یواے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیمی اور چیئرمین پی ٹی اے عامر باجوہ شریک ہوئے بھی ۔قائم مقام سی ای او پی ٹی سی ایل نے کہا کہ تھا کہ فائیو جی پاکستان کیلئے گیم چینجر ہو گا ، ڈیجیٹل پاکستان کیلئے فائیو جی مددگار ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر