پراپرٹی بزنس میں حیرت انگیز منافع

لندن…. کہتے ہیں کہ زمین اور جائداد کی قیمتیں ہمیشہ بڑھتی رہتی ہیں تو سچ ہی کہتے ہیں کیونکہ ملک جو بھی ہو وہاں کے سکے کی قیمت میں کمی بیشی مختلف دوسرے عوامل کا نتیجہ ہوتی ہے۔ اس لئے اس پر کنٹرول نہیں رہتا مگر املاک ایک جگہ موجود رہتی ہیں اور آس پاس کی جگہوں پر تعمیرات کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کے طفیل معمولی سمجھے جانے والے قطعات اراضی بھی بہت مہنگے ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک مکان کے ساتھ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریاکے ممتاز رقاص کریگ ریول نے 2007ء میں یہاں پر ایک مکان ایک لاکھ49ہزار پونڈ میں خریدا تھا جس میں اس نے تھوڑا بہت ردوبدل بھی کیا اور اندرونی آرائش پر زیادہ زور دیا تاہم اب اسکی قیمت حیرت انگیز طور پر بڑھ کر گیارہ لاکھ پونڈ ہوگئی ہے جس پر تمام پراپرٹی ڈیلرز حیران ہیں۔ یہ مکان ویسے تو چھوٹا ہی کہا جائیگا کیونکہ اس میں صرف دو بیڈ روم ہیں مگر اندرونی آرائش اور مکانی گنجائش اتنی زیادہ ہے کہ یہاں رہنے والے بہت اچھی اور پرسکون زندگی گزار سکیں گے۔ واضح ہو کہ کریگ اپنے تیکھے لب و لہجے اور تنقیدی نکتہ نظر کے حوالے سے مشہور ہیں جبکہ بہت سے لوگ اس کے چہرے کی بناوٹ کو بھی ہدف تنقید بناتے ہیں مگر وہ سارے اعتراضات کو ہنستے ہوئے نظر انداز کردیتا ہے۔52سال کی عمر میں وہ ٹی وی کا مشہور اسٹار بن چکا ہے۔اسے امید ہے کہ ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی رقم 10برسوںمیں اگر 11لاکھ تک پہنچ جائے تو تقریباً10لاکھ پونڈ کا منافع برا نہیں۔



  تازہ ترین   
قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل
جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق
پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں: وزیراعظم
نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا: عطا تارڑ
ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے جنوری سے چہرے کی شناخت لازمی
پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب،گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنےکا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر