پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سینئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ منہاج برنا، ابراہیم جلیس اور نثار عثمانی جیسی قدآور صحافتی شخصیات کے ساتھی، مایہ ناز صحافی سی آر شمسی کے انتقال کی خبر سن کر سخت صدمہ اور افسوس ہوا، آزادی صحافت اور جمہوریت کے لئے جبکہ آمریت کی باقیات کے خلاف ان کی جدوجہد ناقابل فراموش تھی، وہ آزادی اظہارِ رائے کے لئے ہونے والی جدوجہد کے ایک ہیرو تھے، سی آر شمسی صحافت کا ایک ایسا تابندہ نام ہے جس کی چمک کبھی ماند نہیں پڑے گی اور آنے والی نسلیں سی آر شمسی کی جدوجہد سے سبق حاصل کرتی رہیں گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سی آر شمسی کا بھٹو خاندان سے نسلوں کی وفاؤں کا ایک سلسلہ تھا، انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کے ہمراہ بھی جمہوری جدوجہد میں حصہ لیا اور اس کا بھرپور حق بھی ادا کیا، انہوں نے صدر زرداری کے دور میں پروپیگنڈے سے پاک غیرجانب دار صحافت کی، پاکستان میں فیک نیوز کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کی اگر تاریخ لکھی جائے گی تو اس میں سی آر شمسی کا نام سرفہرست ہوگا، ٹریڈ یونین کی سیاست میں سی آر شمسی کا غیرمعمولی کردار اہل صحافت کو کبھی نہیں بھول سکتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنے والے سی آر شمسی کی جدوجہد سے عبارت فعال زندگی کا حق ہے کہ ان کے کردار کو مثال بنا کر نوجوان صحافی ان کی پیروی کریں، صحافت اگر عجلت میں لکھا گیا ادب ہے تو سی آر شمسی اس ادب کا ایک روشن ستارہ تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں یہ بھی کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں میری ان سے آخری ملاقات ہوئی، وہ اس وقت صحافیوں پر ہوئے تشدد کے حوالے سے اپنا جرات مندانہ مؤقف پیش کررہے تھے، ان کی دنیا سے رخصتی میرے لئے کسی سانحے سے کم نہیں، سی آر شمسی کے انتقال پر میں ان کے لواحقین کے ساتھ ساتھ تمام صحافی برادری کے صبر کے لئے دعا گو ہوں اور رب کائنات سے دعا کرتا ہوں کہ خدا سی آر شمسی کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر