مودی سرکار اپنے حق میں فلمیں بنواتی ہے نصیر الدین شاہ نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوںلے لیا

ممبئی(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی حکومت کو پروپیگنڈا فلمیں بنوانے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے، کہتے ہیں مودی سرکار اپنے حق میں فلمیں بنواتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ بھارتی حکومت بالی وڈ کے بڑے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو اپنے حق میں فلمیں بنانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ، فلم سازوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ حکومت کی کاوشوں کو فلموں کے ذریعے اجاگر کریں۔ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ حکومت پروپیگنڈا فلمیں بنانے کے لیے مالی معاونت بھی کرتی ہے، ایسا نازیوں کے دور میں کیا جاتا تھا، نازی فلسفے کی تشہیر کے لیے فلمیں بنوائی جاتی تھیں۔انٹرویو میں نامور اداکار نے بتایا کہ فلمی صنعت میں واضح تعصب تو نہیں لیکن اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ انڈسٹری کے تین بڑے ‘خان’ آج تک خاموش ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر