15 ستمبر سے شروع ہونے والا پنجابی مہینہ اسو اور اس سے جُڑی دلچسپ روایات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسو پنجابی کلینڈر کا چھٹا اور سکھ نانک شاہی کلینڈر کا ساتواں مہینا ہے جو 15 ستمبر کو بھادوں کے اختتام پر شروع ہوتا ہے اور 30 دن کے بعد 14 اکتوبر کو اسکا اختتام ہوتا ہے۔تاریخ کے صفات کو کُچھ دہایاں پیچھے لے جایا جائے تو پتہ چلے گا کے سرزمین پنجاب میں جارجین کلینڈر کی بجائے پنجابی اور سکھ نانک شاہی کلینڈر کا استعمال ہوتا تھا اور اس کلینڈر کے ہر مہینے سے دلچسپ روایات کو منسلک کیا جاتا تھا اور انہیں روایات میں اسو کے مہینے سے منسلک روایات کو اس آرٹیکل میں شامل کیا جا رہا ہے۔پنجابی سکھ روایات میں مانا جاتا ہے کہ اسو کا نمبر گیاراں بھائیوں میں چھٹا ہے جو اکلوتی بہن بھادوں اور پانچ بھائیوں چت، وساکھ، جیٹھ، ہاڑھ، ساون کے بعد پیدا ہُوا اور باقی پانچ بھائیوں کتک، مگھر، پوہ، ماگھ اور پھگن سے بڑا ہے۔ساون اور بھادوں میں مُون سُون کی بارشوں کے اختتام پر 15 ستمبر سے شروع ہونے والا اسو پنجاب میں گرمی کے زور کو توڑنے والا اور معتدل موسم کا حامل مہینہ ہے جسکے دن بہت زیادہ گرم نہیں ہوتے اور راتیں ہر دن گُزرنے کیساتھ ٹھنڈی ہوتی چلی جاتی ہیں۔دن اور رات کے موسم میں اس تبدیلی کی وجہ سے اسو پنجاب کے مُحبت کرنے والوں کے لیے ایک جذباتی مہینہ ہے اور مانا جاتا ہے کہ اس مہینے میں محبوب کی جُدائی برداشت کرنا مُشکل ہوجاتا ہے اور اس مہینے کی شامیں دل میں اُداسی بھر دیتی ہیں جس سے شام کے وقت طبیعت اُداس اور بوجھل محسوس ہوتی ہے۔روایات میں ہے کہاس مہینے میں مُحبت کرنے والوں کی اُداسی ماحول پربھی اثر انداز ہوتی ہے اور ان کی اُداسی کے غم میں درختوں کے پتوں کا رنگ زرد ہونا شروع ہوجاتا ہےکہا جاتا ہے کے اسو کی جُدائی سچا پیار کرنے والوں کا شدید امتحان ہے اور اس مہینے میں وصل کی چاہت میں وہ دیوانے ہوجاتے ہیں اور محبوب کی ایک جھلک کی خاطر تن، من، دھن سب لُٹا دیتے ہیں۔بابا گُرو نانک اپنی کتاب گُرو گرنتھ صاحب میں اسو کے متعلق فرماتے ہیں ” اسُن پریم اُمھاڑا کیوں ملیے ہرجائے، من تن پیاس درشن گھنی کوئی آن ملا ؤے مائیں، سنتھ سہائی پریم کے ہوتھن کے لاگا پائے،بن پربھ کیوں سُکھ پائیے دہوجی ناہی جائے” یعنی اسو کے مہینے میں رب کی محبت میں مغلوب ہوجاتا ہوں میں اُس سے کیسے مل سکتا ہُوں، تن من میں اُس کے دیدار کی پیاس ہے او ماں مُجھے کوئی اُس سے ملا دے، سنتھ اُسکے مُحبت کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں میں اُن کے پاؤں چھونا چاہتا ہُوں، رب کے بغیر مُجھے کیسے سکون مل سکتا ہےاُس کے در کے سوا میں کہاں جاؤں”۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر