پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس ادائیگی میں رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، بڑی خوشخبری

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے عوام بالخصوص تاجروں کے احتجاج کے بعد پراپرٹی ٹیکس ادائیگی میں دی گئی رعایت(ری میشن) ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔رواں مالی برس کے آغاز پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹیکس دہندگان کو دی گئی ٹیکس ری میشن کی رعایت مکمل طور پر ختم کر دی جائے، اس فیصلے کے نتیجے میں عوام کو بھیجے جانے والے ٹیکس چالانوں میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں غیر معمولی اضافہ ہونے پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ۔ کاروباری طبقے نے سب سے زیادہ متاثر ہونے پر احتجاج کیا اور ہڑتال کی کال دی جس پر وزیر اعلی نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔خصوصی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں اہم فیصلے کئے ہیں جن کے مطابق ٹیکس رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور اب ماضی کی طرح صرف 10 فیصد سالانہ اضافہ کے ساتھ نئے پراپرٹی ٹیکس چالان جاری کئے جائیں گے۔ ٹیکس ریلیف کو قانونی طور پر لاگو کرنے کیلئے آج ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میں اس کی حتمی سفارشات تیار کر کے وزیر اعلی اور کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے پراپرٹی ٹیکس سروے کی منظوری بھی دے دی ہے جس کا آغاز آئندہ چند ماہ میں کیا جائے گا، سروے مکمل ہونے پر نیا ٹیکس ٹیرف تیار ہوگا جسے آئندہ مالی سال میں لاگو کیا جائے گااور اس کے اطلاق کے وقت حالیہ ری میشن اور اس وقت سامنے آنے والے ٹیکس ویلیو ایشن ٹیبل کی شرح کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کیلئے قابل قبول ٹیکس کی حتمی شرح کا فیصلہ کرنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہوگا۔2014 میں 13 برس کے بعد نیا پراپرٹی ٹیکس سروے مکمل کیا گیا تھا جس میں عمارتوں کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے پراپرٹی ٹیکس کے ٹیرف میں بھی اضافہ ہوا تاہم حکومت نے تمام اضافہ شدہ ٹیکس یکمشت عوام پر لاگو کرنے کی بجائے اسے سالانہ بنیاوں پر اضافہ کی صورت میں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے”پراپرٹی ٹیکس ری میشن“ کا نام دیا گیا، اصولی طور پر یہ رعایت 2014 کے نئے سروے کے مطابق دینا چاہئے تھی لیکن حکومت نے 2001 کے ٹیکس سروے کو بنیاد بنا کر ری میشن دی، جس پر اب جب اس کو ختم کیا گیا تو لوگوں کو غیر معمولی اضافہ کے ساتھ ٹیکس چالان موصول ہوئے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر