عامر خان اور جوہی چاؤلہ کے درمیان چھوٹی سی بات پر طویل عرصے بات چیت بند رہی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے دو مشہور اداکاروں عامر خان اور جوہی چاؤلہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم قیامت سے قیامت تک میں ایک ساتھ ہی کیا تھا، لیکن کیا آپکو یہ معلوم ہے کہ کسی چھوٹی سی بات پر ہونے والی ناراضگی کے سبب ان دونوں میں چھ سات برس تک بات چیت بند رہی؟۔اس حوالے سے عامر خان نے پورا واقعہ اپنے پروڈیوس کردہ دستاویزی پروگرام روبرو روشنی میں ایک میڈیا ٹاک کے دوران بیان کیا، اس فلم کا لبِ لباب دراصل معاف کرنا تھا۔اتوار کو اپنی سالگرہ کے موقع پر انھوں نے ماضی کے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح پرانے دوستوں میں دوبارہ دوستی ہوئی۔انھوں نے کہا کہ فلم عشق کی شوٹنگ کے دوران ہمارے درمیان ایک چھوٹی سی بات پر لڑائی ہوگئی تھی۔ حالانکہ یہ کوئی ایسا بڑا معاملہ نہ تھا مگر میرے خیال میں، میرے اندر تھوڑی اناپرستی تھی، تو میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں جوہی سے دوبارہ بات نہیں کرونگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیٹ پر بھی میں نے اس سے فاصلہ رکھا، مجھے نہیں معلوم کہ میں نے ایسا رویہ کیوں اختیار کیا۔عامر خان نے مزید کہا کہ اس دوران جب وہ میرے ساتھ آکر بیٹھتی تو میں وہاں سے اٹھ کر اس سے پچاس فٹ دور جاکر بیٹھ جاتا تھا، صرف سین کے دوران اگر کوئی بات کرنا ہوتی تو میں جوہی سے بات کرتا۔ انھوں نے کہا کہ 2002 میں میری رینا دتہ سے طلاق تک معاملہ یوں ہی چلا، جب اسے میری طلاق کا پتہ چلا تو اس نے مجھے فون کیا اور ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ جوہی کی رینا اور مجھ سے کافی قربت رہی ہے اور وہ چاہتی تھی کہ ہمارے اختلافات ختم کرادے۔عامر نے بتایا کہ جوہی کو معلوم تھا کہ میں اس کا فون نہیں اٹھاؤنگا لیکن وہ پھر بھی فون کرتی رہی، یہ بات میرے دل کو لگی اور پتہ چلا کہ ہمارے درمیان بات چیت نہ تھی مگر ہم ایک دوسرے کا خیال رکھا کرتے تھے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر