برطانیہ نے شہریوں کو فائزر ویکسین بطور بوسٹر لگانے کا اعلان کر دیا

لندن(نیشنل ٹائمز)برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ 50 برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو آئندہ ہفتے سے بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے موسم خزاں اور سرما میں کورونا سے نمٹنے کیلئے منصوبے کا اعلان بھی کیا۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ فائزر ویکسین بوسٹر کے طور پر لگائی جائے گی۔ متبادل کے طور پر موڈرنا کی نصف ڈوز بھی دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بوسٹر ویکسین کی دوسری ڈوز کے 6 مہینے بعد لگے گا۔ حکومت کے اقدامات کا مقصد این ایچ ایس کو دباؤ سے بچانا ہے۔ساجد جاوید نے کہا کہ لاک ڈاؤن لگائے بغیر وائرس کو پھیلنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ انگلینڈ میں قرنطینہ کرنے والوں کی مالی امداد جاری رہے گی۔برطانوی وزیر صحت نے مزید کہا کہ موسم سرما میں وائرس پھیلا تو ’پلان بی‘ پر عمل کرسکتے ہیں۔ ان کے مطابق پلان بی میں ماسک پہننا، ویکسین سرٹیفیکیٹ اور گھر سے کام کرنا (ورک فرام ہوم) شامل ہے جبکہ لاک ڈاؤن اس میں آخری آپشن ہوگا۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر